ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈیشہ ٹرین حادثہ: ریلوے نے کسی عملہ کے لاپتہ یا فرار ہونے سے کیا انکار، خبروں کو بتایا غلط

اڈیشہ ٹرین حادثہ: ریلوے نے کسی عملہ کے لاپتہ یا فرار ہونے سے کیا انکار، خبروں کو بتایا غلط

Wed, 21 Jun 2023 12:51:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 21/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی سی بی آئی جانچ کے دوران ریلوے ملازم کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ریلوے نے غلط قرار دیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (SER) نے منگل کو واضح کیا کہ اس کا کوئی بھی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے اور سبھی اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریلوے کا ایک ملازم لاپتہ یا مفرور ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین سی بی آئی اور سی آر ایس تحقیقات کا حصہ ہیں۔ کوئی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے۔

سی بی آئی نے پیر کو جونیئر انجینئر (سگنل) کے کرائے کے مکان کو سیل کر دیا تھا کیونکہ گھر میں کوئی نہیں تھا۔ 2 جون کی شام کو پیش آنے والے ٹرپل ٹرین حادثے میں کم از کم 292 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دریں اثناء ریلوے کے وزیر اشونی وشنو بہناگا میں مقامی لوگوں سے ملنے والے ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا اور کئی جانیں بچائیں۔


Share: